جرگہ کی کوششوں سے اوگی کے 2خاندانوں میں راضی نامہ کروا دیا گیا

0

اوگی(بیورو رپورٹ)جرگہ کی کوششوں سے دو خاندانوں میں راضی نامہ کے بعد فریقین نے آپس میں آئندہ امن و صلح کے ساتھ زندگی بسر کرنے کاعہد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شمدھڑہ باڈا کے دو فریقین مشتاق، بشیر،اختر،افضال اورراشد،ساجد،واجد،ماجد،ارشد،طفیل کے خاندانوں میں طویل عرصہ سے اختلافات تھے جسے جرگہ مشر حاجی ثاقب بوستان چیرمین ملک صابر مولانا عبید الرخمن حیدری کی کوششوں سے حل کردیاگیا اس موقع پر حاجی ثاقب بوستان مولانا عبید الرحمن حییدری چئیرمین ملک صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں صلح اوردرگزر کادرس دیتا ہے۔آپس کے اختلافات باہمی گفت وشنید سے حل ہوں تو یہ اچھی بات ہے۔بہترین مسلمان وہ ہے جو اپنے ناراض بھائیوں میں صلح کرے ہم دونوں فریقین کے مشکورہیں جنہوں نے جرگہ کواختیاردیااورعزت افزاء فرماء۔آخر میں دعائے خیر کی گء اور فریقین آپس میں بغل گیرہوگئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.