ہریپور، ایپچیا انتخابات، آج میدان سجے گا، تیاریاں مکمل کر لی گئیں

0

ہری پور(محمد جاوید عباسی) ہریپور ایپجیا الیکشن کا آج میدان سجے گا،الیکشن میں 15 امیدواروں نے حصہ لیا ہے جبکہ انفارمیشن سیکرٹری شہزاد احمد بلا مقابلہ منتخب،تفصیلات کے مطابق ایپجیا کی جانب سے ہریپور میں 28 ستمبر تاریخ مقرر کی گی تھی اور مقررہ وقت پر آج ہریپور میں جوڈیشری سٹاف کے درمیان معرکہ ہوگا اس میں بڑا اور اہم مقابلہ صدر بلال احمد و تنویر احمد کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے تین امیدواروں محرر ولی اللہ خان،اسٹینو حمید احمد اور ساجد احمد مشوانی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا اسی طرح سینئر نائب صدر کے لیے محمد رضا اور نوید کے درمیان،نائب صدر کے لیے مسعود عثمان جعفر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لیے،زینب معراج عمیر احمد کے درمیان فناننس سیکرٹری کے لیے رفیق احمد اعوان اور افتخار کے درمیان اسی طرح سپورٹس سیکرٹری کے لیے دو امیدوار جن میں محمد جاوید اور سید حمزہ شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا ایپجیاں کے اس الیکشن میں انفارمیشن سیکرٹری شہزاد احمد پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے واضع رہے کہ پریزائڈنگ افسر ملک عارف پولنگ افسر شفقت خان اور ریاست خان اور سیکورٹی افسر کے فرائض شاہد خان سر انجام دے رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.