بکوٹ، سیری درویش آباد میں 2مکانات لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ
باڑیاں (ضیااحمد عباسی) بکوٹ سیری درویش آباد کے رہائشی باپ بیٹا کے دو مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گر کر تباہ سیری درویش آباد سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف ولد لکی زمان اور ان کے بیٹے نزاکت ولد محمد حنیف کے مکانات گر کر مکمل تباہ ہو گئے ہین باپ بیٹا انتہائی غریب اور بمشکل نظام ذندگی چلا رہے ہیں گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنا ان کے بس میں نہیں ہے متاثرہ شخص نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور ڈی سی ایبٹ آباد اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی غریب ہین مدد کی جائے بچوں کو چھت فراہم کرنا ممکن نہیں ہم کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ہماری دادرسی کی جائے اور ہماری مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ گھر دوبارہ تعمیر کر سکیں۔