انتخابات کیلئے تمام فیصلے دوست وکلاء مل بیٹھ کرکریں گے

0

مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)ممتازقانوندان سابق صدرں ڈسٹرکٹ باروقاص رضاخان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ بارانتخابات 2025سمیت ہائی کورٹ بارانتخابات 2025کے لئے تمام فیصلے دوست وکلاء مل بیٹھ کرکریں گے وقاص رضاخان ایڈووکیٹ اپنے چیمبرمیں سینئرصحافی غفارخان مہمند سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ تمام فیصلے سینئروکلاء، نوجوان وکلاء اورخواتین وکلاء سمیت گروپ کے تمام دوست احباب سے مل کر کئے ہیں وقاص رضاخان ایڈووکیٹ نے کہاکہ اجتماعی فییصلے اورپھران فیصلوں پراستحکامات کے ساتھ کھڑناہوناہمارے گروپ اوردوستوں کابنیادی فلسفہ ہے اوریہی فلسفہ ہمیں اسلام نے سکھایاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.