بٹگرام، پھگوڑہ میں کھلی کچہری، عوام کی طرف سے شکایات کے انبار

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی قیادت میں بی ایچ یو پھگوڑہ میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیاجس میں علاقے کے معززین اورعوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، تحصیلدار بٹگرام اور ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کے دوران علاقے کے مکینوں نے اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام کے سامنے پیش کیے،جن میں پبلک ہیلتھ، پرائس کنٹرول، ہائیڈرو پراجیکٹ، ہسپتالوں اورسڑکوں سے متعلق مشکلات شامل تھیں۔معززین علاقہ نے بڑے موثر انداز میں مسائل کو اجاگرکیا،جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ اداروں کومسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گااورانتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورتمام ضروری اقدامات جلد اٹھائے جائیں گے تاکہ علاقے کے مسائل کادیرپا حل ممکن ہو۔آخر میں، ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ عوامی شرکت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردارادا کرتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.