ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کے شنکیاری میں چھاپے، متعدد تاجروں پر جرمانے
مانسہرہ (تحصیل جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر مانسہرہ سید عظمیٰ شاہ کا شنکیاری میں چھاپہ مہنگائی گوشت فروخت کرنے والے قصابوں سمیت اشیاء خوردو نوش کے من مانے نرخ وصول کرنے والے تاجروں کیخلاف بھی کارروائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ سیدہ عظمیٰ شاہ نے شنکیاری بازار میں چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران ڈی ایف سی عظمیٰ شاہ نے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے متعدد قصابوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے ڈی ایف سی سید ہ عظمیٰ شاہ کی جانب سے بازار میں دیگراشیاء خور د و نوش فروخت کرنے والی دکانوں پر بھی چیکنگ کی گئی اس دوران سرکاری نرخنامہ کے برعکس اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر عظمیٰ شاہ نے کہا کہ عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ تاجر برادری سرکاری نرخنامہ کی پابندی کرے اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت سے بھی باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ سرکاری نرخنامہ کے برعکس اشیاء خورد و نوش میں کوئی بھی تاجر ملوث پایا گیا یا پھر ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کی گئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی