تنظیم ماں بلڈڈونرکی جانب سے بلڈگروپ ٹیسٹنگ کیمپ کاانعقاد
بفہ(سٹی رپورٹر)گزشتہ روز خدائی خدمت گار تنظیم ماں بلڈڈونر نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بفہ میں ایک بلڈ گروپ ٹیسٹنگ کیمپ کاانعقادکیاکیمپ میں سکول کے 17سال سے زائد عمر کے بچوں کی بلڈ گروپ ٹیسٹنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم کے آنر سی او ماں بلڈ ڈونر شوکت خان لغمانی نے ایک بلڈ گروپ ٹیسٹنگ کیمپ کاانعقادکیاجس میں سکول کے فرسٹ ائیر اورسیکنڈ ائیر کے طلبا کے 255طلبہ کے بلڈ گروپ ٹیسٹنگ کی گئی ناں بلڈ ڈونر کے سی او شوکت خان لغمانی نے کہا کہ سکول میں کیمپ کے انعقاد کامقصد بچوں میں خون کی عطیہ کاجذبہ اجاگرکرنا ہے کیونکہ یہ بچے ہی ہمارا مستقبل ہے انہوں نے ہی یہ انسانیت کی خدمت کاکام سنبھالناہے،کیمپ میں سی او شوکت خان لغمانی، لیبارٹری ٹیکنیشن سیدنعمان شاہ،جنرل کونسلر خادم بفہ عاطف طاہر خان،افتخار احمد بھیر،شکیل ناز،ضیاالرحمن کامی،سلیم بجوری،نعمان زیب،احمد سلیم خان بجوری،یاسر خان،بشارت نواز،حماد خان جہانگیری،یاسر فیروز اور نظیر خان دودال اوردیگر نے ڈیوٹی سر انجام دی