عوامی سہولیات کیلئے ہریپور میں مزید دو ڈاکخانے قائم کیئے جائیں گے

0

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) ضلع ہری پور کے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہری پور میں مزید 2 نئے ڈاکخانے قائم کیے جائیں گے محکمہ ڈاک کا عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر محکمانہ توانائیاں صرف کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پوسٹ کے پی کے پوسٹ ماسٹر جنرل پشاور احسان اللہ خان مروت نے ہری پور جی پی او کے دورے پر محکمہ ڈاک کے افسران و ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل سپرٹینڈنٹ پوسٹل سروسز ایبٹ آباد منیر اختر،سینئر پوسٹ ماسٹر ہری پور جی پی او لہر آصف عباسی،جونیئر اکانٹنٹ سعید احمد،اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ عامر اعوان،اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ سردار احمد،اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ عبد الرزاق،ڈپٹی سینئر پوسٹ ماسٹر محمد نسیم،صدر نوپ شہزاد اعجاز،جنرل سیکرٹری نوپ توحید اختر،سینئر نائب صدر نوپ سراج علی خان جدون،اسسٹنٹ سینئر پوسٹ ماسٹر کانٹر خالد محمود،ایڈمن آفیسر علی حیدر،عثمان خان اور پوسٹل سٹاف نے پر تپاک استقبال کیا،ان کو مالا پہنائی گئیں اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں پوسٹ ماسٹر جنرل کے پی کے پشاور احسان اللہ خان مروت نے استقبال پر سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام سٹاف پاکستان پوسٹ کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کرے،انھوں نے ہری پور کی عوام کی سہولت کے لیے مزید 2 سے 3 پوسٹ آفس ہری پور میں بنانے کا اعلان کیا تا کہ عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں،اس موقع پر انھوں نے ڈیلیوری سٹاف کو خصوصی طور پر یہ ہدایات جاری کی کہ ڈاک ڈیلیوری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اور تمام سٹاف اپنے محکمے کی ترقی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرے،اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل کے پی کے احسان اللہ خان مروت نے سینئر پوسٹ ماسٹر ہری پور جی پی او لہر آصف عباسی کے کام کو بھی سراہا اور کہا کہ تمام سٹاف اپنے سینئر کے کام کی طرح پاکستان پوسٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر صدر نوپ شہزاد اعجاز نے پوسٹ ماسٹر جنرل کے پی کے احسان اللہ خان مروت سے ملاقات کی اور ان کو پوسٹل ملازمین کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا،جن مسائل کو پوسٹ ماسٹر جنرل نے جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی،ساتھ ہی صدر نوپ شہزاد اعجاز نے یہ مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی بلز کولیکشن کا کمیشن بڑھایا جائے تو کہ پاکستان پوسٹ کا ریونیو اور بڑھ سکے،جس پر پوسٹ ماسٹر جنرل کے پی کے نے کہا کہ یہ مطالبہ وہ انشا اللہ اگلی میٹنگ میں حکام بالا کے سامنے رکھیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.