تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر ٹی ایم اے عملہ کا احتجاجی مظاہرہ
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے مطالبات کی عدم منظوری پر ٹی ایم اے سینی ٹیشن ورکر یونین اور واٹراینڈ سینی ٹیشن ورک(واسا)صفائی کے عملہ کااحتجاجی مظاہرہ وریلی،کام چھوڑ ہڑتال کی بھی دھمکی دیدی۔سینی ٹیشن ورکر یونین کاصدر خالد شیخ اورجنرل سیکرٹری ظہیر شیخ کی قیادت میں پریس کلب کے بائر احتجاجی مظاہرہ ہواجس میں محکمہ واسا کے ملازمین شریک تھے۔یونین رہنماؤں کاکہناتھاحکومت نے بجٹ میں ڈیلی ویجز کے لئے جو اضافہ کیاواسا نے ابھی تک نہیں دیاملازمین سی طرح 36 ہزار کی جگہ 32 ہزار لے رہے ہیں۔اسی طرح جو مستقل ملازمین ہیں ان کے لئے 25 فیصد اضافہ کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو آفیسر واسا کے نوٹس میں لایا ہے وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ان کے اپنی عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں ملازمین کے لئے نہیں ہیں جو طرح طرح کے بہانے بنا رہے ہیں ان کا یہ ہی سلسلہ برقراررہاتو کام چھوڑ ہڑتال کریں گے جس کی ذمہ متعلقہ افسران پر عائد ہوگی،یونین رہنماؤں کاکہناتھاخیبر پختون خوا حکومت کے احکامات کے مطابق تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ،سپروائزر کی پروموشن،کنڑیکٹ ملازمین کی مستقلی،مکمل یونیفارم اور سامان،ڈیپوٹیشن آلاونس میں 20 فیصد اضافہ،ڈرائیورز کی بند انکریمنٹ کی بحالی،عملہ کی کمی کو پوری کرنے سمیت 8 نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے بغیر یونیفارم صفائی کاکام سر انجام دے رہے ہیں۔سینی ٹیشن ورکر یونین ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری ظہیر شیخ کاکہناتھاواسا انتظامیہ کو بارہاآگاہ کرنے کے باوجود کسی بھی قسم کانوٹس نہیں لیاگیاہے اور مطالبات منظوری سے انکار کیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں صفائی پر معموراہلکار بغیر یونیفارم کام کر رہے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔