مانسہرہ،یلو کیب وبائکیا ڈرائیورز کا استحصال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0

پھلڑہ (نمائندہ شمال)مانسہرہ یلو کیب ٹیکسی یونین کابائیکیا موٹر سائیکل سروس کی آڑ میں ٹیکسی ڈرائیورز کے استحصال اورذمہ داران کی جانب سے حقوق نہ ملنے کے خلاف گرینڈ احتجاج و آگاہی ریلی،ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم۔بصورت دیگر ایک ہفتہ بعد گرینڈ احتجاج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ یلو کیب ٹیکسی یونین کی جانب سے پرانی سبزی منڈی پانو روڈ پر گرینڈ احتجاجی مشاورتی جرگہ منعقد ہوا،جس میں ضلع بھر سے ٹیکسی ڈرائیورز نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر ممتاز سماجی سیاسی و ٹرانسپورٹر شخصیت ضلعی صدر یلو کیب ٹیکسی یونین شفیق الرحمن خان سواتی، جنرل سیکرٹری سردار میر افضل گلزار، رابطہ سیکرٹری ثاقب بھائی و دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے والی ٹیکسی سروس کا استحصال عرصہ سے جاری ہے اوپر سے بائیکیا سروس نے باقی کسر پوری کردی ہے جس کا کوئی نظم وضبط و اصول نہیں ہیں. بعض سرکاری ملازمین سمیت جرائم پیشہ افراد بھی بائیکیا سروس کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے سرگرم رہتے ہیں. جس کے کئی ثبوت مل چکے ہیں اور متعدد کو جرائم کرتے ہوئے موقع پر گرفتار بھی کیا گیاانہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ بائیکیا کی شہر بھر میں بھرمار ہے اور غیر مقامی نامعلوم مشکوک افراد منہ پر ہیلمٹ چڑھائے پھرتے ہیں جن کی اوچھی حرکات زبان زد عام ہیں مقررین نے کہا کہ مقامی ٹیکسی ڈرائیورز کے لئے ٹیکسی سٹینڈز و دیگر سہولیات کی فراہمی کامطالبہ دیرینہ ہے جس پر تاحال عمل درآمد نہیں کیاگیااور جرمانے ہزاروں روپے کی مد میں کئے جاتے ہیں،۔ٹیکسی ڈرائیورز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کاخطرہ سر پر منڈلارہا ہے،انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ بائیکیا سروس بندش سمیت ٹیکسی سٹینڈ فراہمی سمیت ہمارے ٹیکسی ڈرائیورز کے دیگر مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ اداروں کو ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دے رہے ہیں،اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد گرینڈ احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا،اس حوالے سے رابطوں کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.