کھلی کچہریاں عوام کو سستا و بلامعاوضہ انصاف فراہمی کیلئے ہوتی ہیں

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پردور دراز کے علاقوں میں مقیم افراد کو ان کی دہلیزپر فوری، سستا اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنے کی غرض سے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں،اس ضمن میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آبادکے ایڈوائزر انچارج رشید احمد جانب سے بروز جمعرات 11 بجے دن TMA آفس حویلیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا، کھلی کچہری میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ علاقے کی مکینوں اور ملحقہ علاقوں سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے وفاقی محتسب کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد کو وفاقی محکمہ جات سے متعلق شکایات پیش کیں، وفاقی محتسب کے ایڈوائزر انچارج رشید احمدکو پیش کیے جانے والے شکایات میں زیادہ تر شکایات پیسکو، نادرہ، پوسٹ آفس، نیشنل، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، پاسپورٹ کے علاوہ محکمہ مال اور دیگر صوبائی محکموں سے متعلق تھیں جن میں علاقے کے مندوبین کا موقف تھا کہ حویلیاں میں بھی پاسپورٹ اور نادرہ کے دفاتر قائم کئے جائیں۔ وفاقی محتسب کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد نے بعض شکایات پر موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو احکامات صادرکئے جبکہ دیگر موصول شدہ شکایات کو باقاعدہ سمات کے لئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ہزارہ ٹریڈ یونین کے صدر خورشید آعظم نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت ہزارہ دویژن کے پسماندہ علاقوں میں کھلی کچہریوں کا نعقاد کئے جا رہے ہیں جس کے عوام الناس کو ان کی دہلیز پر فوری سستا اور بال معاوضہ انصاف مہیا ہو رہا ہے۔ علاقے کے دیگر معززین نے بھی وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور ہزارہ ڈویژن کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد کی کاوشوں کو سراہا جس کی بدولت پسماندہ علاقوں کے باشندوں کو کھلی کچہری میں اپنی شکایات پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ ایک عوامی عدالت کی حیثیت رکھتا ہے جہاں کسی بھی وفاقی اداروں میں پائی جانے والی بدانتظامیوں کے خلاف شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا ان شکایات کا فیصلہ 60 دنوں میں کردیا جاتاہے۔ اس سلسلے میں شکایت کنندہ کو کوئی فیس نہیں دینی پڑتی اور نہ ہی وکیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے م کھلی کچہری کے شرکاء کوحکومت کی اس سہولت سے مستفید ہونے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کی تکالیف دور ہو سکیں اور فوری داد رسی ممکن بنائی جا سکے۔ کھلی کچہری کے اختتام پہ معززین علاقہ نے رشید احمد صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.