بٹگرام میں خواتین کوبااختیاربنانے کے ہفتے کا انعقاد کیاگیا
بٹگرام (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بٹگرام نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بٹگرام اور ہزارہ یونیورسٹی سب کیمپس بٹگرام کے اشتراک سے ضلع بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ہفتہ منعقد کیا۔ ایونٹ میں درجہ ذیل سرگرمیاں سر انجام دی گئیں، خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والے متحرک ثقافتی اسٹال #خواتین کی ذہنی اور جسمانی صحت پر ڈاکٹر سپنا کماری کی طرف سے آگاہی سیشن ڈاکٹر فرزانہ اقبال کی طرف سے کیریئر کونسلنگ سیشن۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت اور معاشرے میں ان کے کردار پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ یہ اقدام خواتین کو بااختیار بنانے، مساوات اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔