ٹویوٹا ہائی ایس حادثے کا شکار،4مسافر جاں بحق
سرائے نعمت خان (ڈاکٹر محمد ساجد اعوان سے) راولپنڈی سے ہری پور انے والا ٹیوٹا ھائی ایس حادثے کا شکار چار مسافر جاں بحق متعدد شدید زخمی مسافر ٹیوٹا واہ کینٹ کے قریب سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ ریت سے بھرا ڈمپر الٹنے سے ٹیوٹا میں سوار 4 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا زرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے ہریپور انے والا بدقسمت ٹیوٹا ھائی ایس حادثے کا شکار ھو گیا مسافر ٹیوٹا واہ کینٹ کے قریب روڈ کے کنارے کھڑا تھا کہ پاس سے گزرنے والا لوڈر ڈمپر تیزی رفتاری اور بے احتیاطی کی وجہ سے ٹیوٹا ھائی ایس پر الٹ گیا جسکے نتیجے میں چار مسافروں کے جاں بحق اور متعدد کے شدید زخمی ھونے کی اطلاعات موصول ھوئی ھیں موقع پر موجود لوگوں نے حادثے کا شکار تمام مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر کیئی مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے