ایبٹ آباد، زائد جرمانے کرنیوالا ٹریفک ٹی اوز کی چالان ڈیوائسز بند کردی گئیں

0

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ٹریفک افسران اور اہلکاران کی میٹنگ۔ ذاہد جرمانے کرنے والے ٹریفک ٹی اوز کی چالان ڈیوائس کو بند کر دیا گیا۔ تفصیلات() ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے افسران اور جوانان کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی منڈیاں، انسپکٹرز ٹریفک، ٹی ایس آئیز، محرر ٹریفک، چالان کلرک اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر جن ٹی اوز اور ٹی ایس آئیز کی جانب سے ذاہد جرمانے کیے گئے تھے ان تمام ٹکٹنگ آفیسر کی چالان ڈیوائس کلوز کر دی گئی اور اس وقت تک چالان ڈیوائس واپس نہ کی جائے گئی جب تک اس ٹکٹنگ افسر کی بیٹ مکمل کلیئر نہ ہو جائے گئی۔ اس کے ساتھ بد اخلاقی کی متعد شکایات پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے تمام ٹریفک افسران کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد کسی قسم کی معافی نہیں ہوگئی بداخلاقی کرنے والے اس اہلکار کو فلفور لائن کلوز کر دیا جائے گا۔ فوارہ چوک تا قلندرآباد مختلف مقامات پر اضافی پوائنٹس لگائیں جائیں گئیں جہاں دفتری سٹاف کو تعینات کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.