مانسہرہ، مختلف علاقوں کے عوام محکمہ مال کی مال بناؤ مہم سے عاجز آ گئے
سرن ویلی(بیورو چیف)محکمہ مال کی مال بناو مہم کا توڑ کرنے کرنے کیلیے صوبائی حکومت اپنا کردارادا کرے اور فیصلہ کن اقدامات کویقینی بنایاجائے۔مانسہرہ کے عوامی حلقے محکمہ مال کی مال پروری اوردادا گیری کے خلاف پھٹ پڑے۔عوامی حلقوں کاکہناہے کہ کرپشن کے اعتبار سے محکمہ مال اس وقت صوبے بھر میں پہلے نمبر پرہے۔پٹواری کے شاگرد سے لیکر تحصیلدار لیول تک انتہائی اعلی درجے کی کرپشن روزانہ کے معمولات میں شامل ہے اورانہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں۔وزیراعلی جلسوں میں سے کچھ وقت نکال کر صوبے کے عوام کو ریلیف دینے اورکرپشن کے خاتمے کیلیے اقدامات عمل میں لائیں۔ایک پٹواری کو بھاری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیاگیااوراس کی گرفتاری کے خلاف ضلع بھر کے پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کرکے صوبائی حکومت کی رٹ کوچیلنج کیاہے جبکہ دوسری طرف ضلع بھر کے عوام کو دوہری اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔مانسہرہ کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ مال میں ہونیوالی انتہادرجے کی کرپشن کانوٹس لیاجائے اوردادا گیری کے تحت کی جانیوالی ہڑتال میں ملوث تمام پٹواریوں کو نوکری سے برخاست کیاجائے۔