سروس سٹیشن کے مالک کی نعش برآمد

0

شنکیاری (ڈپٹی بیورو چیف) مانسہرہ تھانہ لاری اڈہ حدود دارا قاری غلام نبی کے رہائشی انور خان سروس سٹیشن والے کی تین روز لاپتہ رہنے کے بعد گھر سے لاش برآمد۔ متعدد گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھانہ لاری اڈہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ تھانہ لاری اڈہ حدود دارا قاری غلام نبی کے رہائشی انور خان ولد عبدالرحمن بعمر 65/70 سال جو کہ دارا سٹاپ کے قریب سروس سٹیشن کے مالک تھے تین روز سے لاپتہ تھے۔ اہل علاقہ نے تلاش کی غرض سے تالے لگے گھر کو مشکوک پا کر جب تالے توڑے تو گھر کے بند کمرے سے نعش برآمد کر لی تھانہ لاری اڈہ پولیس اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دی۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مقتول انور خان کو جسم پر متعدد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول غیر شادی شدہ تھا جبکہ دوسری جانب تھانہ لاری اڈہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اس قتل کے حوالے سے جلد مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.