ڈی سی ایبٹ آباد کی شہریوں بشمول اقلیتی وفد سے ملاقات

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)حکومتی ہدایات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے عوام دوست ایجنڈا “اوپن ڈور پالیسی” کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے شہریوں بشمول اقلیتی برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور اقلیتی برادری سمیت ہر شہری کو ان کے مسائل کے حل میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام کو فوری اور موثر انداز میں انصاف اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.