تھانہ لساں نواب کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی

0

تناول(جنرل رپورٹر) ایس ایچ اوتھانہ لسا ں نواب انوراعوان کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کاروائی ایبٹ آبادکے رہائشی شخص سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد ایس ایچ اوانوراعوان نے ملزم کے خلاف 9Dکامقدمہ درج کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمانسہرہ شفیع اللہ گنڈہ پورکی ہدایت پرایس ایچ اوتھانہ لساں نواب انوراعوان نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف وسیع پیمانے پرکاروائیاں شروع کی ہوئی ہیں انہوں نے ایبٹ آبادکے رہائشی شخص سے دوکلو کے قریب چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کوجیل بھیج دیااس موقع پرایس ایچ اوتھانہ لساں نواب انوراعوان نے میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ تھانہ لساں نواب کی حدودمیں چوبیس گھنٹے پولیس پٹرولنگ کاعمل جاری ہے اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق اوربلاخوف وخطرکاروائیاں جاری ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.