ہریپور، مختلف تھانوں کی حدود سے پکڑی گئی لاکھوں کی منشیات تلف

0

ہریپور(نمائندہ خصوصی)جوڈیشنل مجسٹریٹ سیکنڈ و سول جج شاہد خان نے ہریپو رکے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کی جانب سے پکڑی گئی لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی چرس اپنی نگرانی میں تلف کروادی،اس موقع پر دونوں تھانوں کے ایس ایچ او بھی موجود تھے منشیات تلف ہونے تک علاقہ مجسٹریٹ موقع پر موجود رہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج شہناز خٹک کی ہدایت پر گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ سول جج شہزاد خان نے ہریپور کے تھانہ سرائے صالح و صدرمیں تھانوں کے ایس ایچ او کی جانب سے پکڑی جانے والی منشیات چیک کی اور منشیات جس میں 12 کلو سے زاہد چرس،2 کلو ہیروئن،1000 کپی کے قریب شراب اور لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی آئس کو اپنی نگرانی میں تلف کروایا جہاں علاقہ مجسٹریٹ سول جج شہزاد خان منشیات کے تلف ہونے تک موقع پر موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.