گڑھی حبیب اللہ(بیورو رپورٹ)گڑھی حبیب اللہ کٹھہ دوبندی کی عوام خطرے سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق گڑھی حبیب اللہ گاں کٹھہ دوبندی پھلاں دا نکہ میں سکی کناری ھائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹرانسمشن لائن ٹاؤر نمبر 101A ٹاؤر نمبر 102 کے درمیان کرنٹ زمین اورمکانوں میں داخل ہوگیاکسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونماہوسکتاہے جس سے قیمتی جان ومال کے نقصان کاشدید اندیشہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ NTDC اور محکمہ واپڈا پرہوگی ہم اہلیان محلہ پھلاں نکہ گاؤں کٹھہ دوبندی حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں سے ٹاؤروں کے ساتھ ملحقہ زمین کو مزید کھود کرگہرا کیاجائے عوام کی حفاظت کے لیئے کوئی خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں تاکہ عوام محفوظ رہ سکیں بصورت دیگر ہم اہلیان علاقہ NTDC کے خلاف سخت احتجاج کریں گے اورقانونی کاروائی کریں گے