لائف انشورنس کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کااصولی فیصلہ کر لیاگیا
شنکیاری (ڈپٹی بیورو چیف)لائف انشورنس کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کااصولی فیصلہ خیبر پختونخوا میں عوامی حکومت عوام کاپیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گادل کے آپریشنز پر تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی صحت کارڈ کے تحت عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے علی امین گنڈا پور باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے صوبے کی عوام کیلئے ایک اہم فلاحٰ اقدام کے طور پر لائف انشورنس کوصحت کارڈ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جلد ازجلد باضابطہ پلان تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوامی حکومت ہے اور عوام کاپیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگایہ فیصلہ انہوں نے پیر کے روزصحت کارڈ پلس سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت احتشام علی اورمشیر خزانہ مزمل اسلم کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ وڈویلپمنٹ اکرام اللہ خان سیکرٹری صحت عدیل شاہ سی ای او صحت کارڈ پلس ڈاکٹر ریاض تنولی اوراسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی وزیر اعلیٰ نے پشاورانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحت کارڈ کے تحت ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دل کے مریضوں کے آپریشنز نہ ہونے کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو دل کے مریضوں کے آپریشنز صحت کارڈ کے تحت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی،ذرائع۔