ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کاانعقاد

0

مانسہرہ(ہینڈآؤٹ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں یونیورسٹی کے ڈین، تعلیمی و انتظامی شعبوں کے سربراہان اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے کہا کہ 14اگست تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم نے اتفاق و اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے ایک قوم بن کر پاکستان کو مشکلات سے نکالنے اور اس کی کی تعمیر و ترقی میں اپنابھرپور کردار ادا کرنا ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہے کہ کیسے ہمارے اسلاف نے 7سال کی قلیل مدت میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے پاکستان کی شکل میں علیحدہ وطن حاصل کر لیالیکن اس کے بعد طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ہم اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ سے سبق سیکھے بغیر ہم ملک کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کے لئے کام نہیں کر سکتے،لہذا ضروری ہے کہ ہم اپنے خیالات و اطوار میں تبدیلی لائیں اور نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہوں۔ڈاکٹر محسن نواز نے کہا کہ یہ آزاد پاکستان اللہ کی نعمت ہے جس کی قدر ان سے پوچھی جانی چاہیے جنہیں یہ نعمت مسیئر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد بھی کرنا ہے کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت کے لئے جان بھی نچھاور کر دیں گے لیکن اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم غزہ اور کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام پر ہونے والے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دنیا کے مختلف خطوں کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی جسے یونیورسٹی کے سیکیورٹی سٹاف نے سلامی پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.