یوم آزادی کے دن حویلیاں کے شہریوں کیلئے بڑے تحفے کا اعلان
حویلیاں (نمائندہ شمال)یوم آزادی کے دن حویلیاں کے شہریوں کیلئے بڑے تحفے کا اعلان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 حویلیاں کو ہائی سے انٹر کلاسسز کرنے کا بڑا اعلان ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون کا یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر ڈیڈک و ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ افتخار احمد خان جدون 14 اگست پاکستان کے 77 ویں یومِ آزادی کی موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حویلیاں میں منعقدہ مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کی گی، کیک کاٹا اور اس موقع پر سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا اغاز کیا تقریب میں تمام انتظامی محکموں کے سربراہان، بلدیاتی ممبران، صحافی برادری، عمائدین علاقہ و دیگر سیاسی و سماجی راہنماں تحریک انصاف کے عہدیداروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے کہا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 حویلیاں میرا مادر علمی ہے اور اسکی تمام ضروریات پوری کریں