14 اگست یوم آزادی کا دن تجدید عہد کا دن ہوتا ہے،عزیرشیرخان

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)14 اگست یوم آزادی کا دن تجدید عہد کا دن ہوتا ہے تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیرشیر خان 14اگست پاکستان کے 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ٹاؤن ہال حویلیاں میں سرکاری مرکزی تقریب منعقد ہوئی پرچم کشائی کی تقریب میں اسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال، ایس،ایچ۔او حویلیاں آصف خان ماجد گل خطاب ممبران تحصیل کونسل نے آزادی کیک کاٹا اس موقع پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا اغاز بھی کیا گیا تقریب میں علاقہ کے عمائدین سیاسی و سماجی راہنماؤں مختلف سکولوں کے بچوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیرشیر خان نے کہا آزادی ایک بڑی نعمت ہے ان لوگوں سے معلوم کریں جو غلامی کی زندگی گزار رہیں ازاد اقوام اپنے آزادی کے دن کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں آج کا دن تجدید عہد کرنے کا دن ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.