ٹی ایم اے مانسہرہ کے زیر اہتمام دستکاری سنٹروں کی نمائش کا افتتاح
مانسہرہ(نیوز رپورٹر) جشن آزادی مبارک2024 کے حوالے سے ٹی ایم اے مانسہرہ کے زیر اہتمام دستکاری سنٹروں کی نمائش کا افتتاح گزشتہ روز کردیا گیا نمائش کا افتتاح شیخ محمد شفیع چیئرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ مانسہرہ اور مظہر مظفر اعوان ٹی ایم او مانسہرہ نے میونسپل لائیبریری میں فیتہ کاٹ کر کیا جبکہ اس موقع پر ٹی ایم اے لیڈیز سپر وائزر ناہیلہ اقبال و دیگر سٹاف آفسران بھی موجود تھے جبکہ ہینڈ گرافٹس نمائش میں ٹی ایم اے کے دستکاری سنٹروں کی بچیوں کے ہاتھوں سے تیار کردہ اشیا پیش کی گئیں اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد میں نمائش میں شرکت کرتے ھوئے ٹی ایم اے دستکاری سکولز بچیوں کی جانب سے خوبصورت چیزیں تیار کرنے پر انہیں خوب سراہا ھے ٹی ایم اے کے مطابق لیباریری میں جاری ہینڈ گرافٹس نمائش 16 اگست تک جاری رھے گی