قلندر آباد، موٹرسائیکل حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق،دوسرا شدید زخمی
پھلڑہ (نمائندہ شمال)قلندرآباد موٹر سائیکل حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔17 سالہ راجہ زین ولد راجہ ناصر سلطان قلندرآباد سے موٹر سائیکل پرمانسہرہ جارہا تھا کہ داتہ موڑ میں سامنے سے آتی ہوئی کار کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کی وجہ سے راجہ زین موقع پر جاں بحق ہوگیاجب کہ دوسرا سوار سیفی ولد علی اکبر سکنہ بالڈھیری شدید زخمی ہو گیا۔ جسے زخمی حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔