زندہ قومیں آزادی کے دن کو بڑے جوش سے مناتی ہیں، بشریٰ جدون

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف خواتین ونگ ایبٹ آباد کی صدر بشری جدون نے کہا ہے کہ زندہ قومیں آذادی کے دن کو بڑے جوش سے مناتی ہیں۔پاکستان کا قیام اللہ کی نعمت ہے۔ملک خداداد پاکستان کو مخلص قیادت کے فقدان نے غیر مستحکم کیا ہے۔عمران خان قوم کا وہ قابل قدر اثاثہ ہیں جن سے استفادہ حاصل کرکے ملک کو تعمیرو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے محرومیوں اور پسماندگی کو ختم کر سکتے ہیں۔میڈیا کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز 77 برس میں وہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے جس کی اشد ضرورت ہے۔ملک کو لوٹ کھسوٹ کرکے کھوکھلا کیا گیا ہے۔ان کے خلاف مثر آواز بلند کرنے کی پاداش میں عمران خان کال کوٹھڑی میں ہیں۔بشری جدون کا کہناتھا قیام پاکستان میں خواتین شانہ بشانہ تھیں آج استحکام پاکستان میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں خواتین ونگ کو مضبوط ترین بنایا ہے جو جہموری طرز عمل سے جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے قوم کو 14 اگست کی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سربلندی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.