ہری پور (سٹی رپورٹر) حکومت کی جانب سے ٹی ایم اے،محکمہ صحت،ایری گیشن ہری و دیگر اداروں پور میں نصب کردہ بائیو میٹرک سسٹم بری طرح فلاپ، افسران نے پہلے کی نسبت اب مذید تاخیر سے آنا شروع کر دیا، حکومتی اس سسٹم کو افسران و عملہ نے جوتی کی نوک پر رکھ دیا، ڈپٹی کمشنر ہری پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت نے ٹی ایم اے سمیت دیگر سرکاری اداروں میں افسران و عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا گیا لیکن افسوس ٹی ایم اے ہری پور و دیگر اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم کو زنگ لگنا شروع ہو گیا ہے بائیو میٹرک سسٹم کو کسی کونے میں رکھ دیا گیا ہے اور افسران اب پہلے کی نسبت مذید دیر سے آرہے ہیں یوں ٹی ایم اے و دیگر محکموں کے افسران و عملہ نے بائیو میٹرک سسٹم کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے حکومتی اقدامات کی دھجیاں بکھیر دی