جی ایچ ایس ایس پھلڑہ میں جشن آزادی کی پروقارتقریب کاانعقاد
پھلڑہ(نمائندہ شمال)وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تربنانے کاعزم کرتے ہوئے آپ لوگ اپنی تعلیم پرتوجہ دیں جشن آزادی کے موقع پر عہدکریں کہ حقیقی معنوں میں قوم اوروطن کے معماربنیں گے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول پھلڑہ میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب گزشتہ روز جی ایچ ایس ایس پھلڑہ میں جشن آزادی کی ایک پروقارتقریب کاانعقادہواجس میں مہمان خصوصی وسی سی چیئرمین سجاداحمد تنولی نے اسی طرح محمد سعید قاضی اسرارالحق پی ٹی سی چیئرمین محمدفاروق، بلال آمان، محمد بختیارتنولی سمیت دیگرنے شرکت کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ہائیرسیکنڈری سکول پھلڑہ محمداسلم خان چیئرمین وی سی پھلڑہ سجاداحمدتنولی نے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اواس نعمت کو حاصل کرنے کے لئے ہزاروں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں تب یہ وطن عزیزحاصل ہوا اب آپ لوگ اس وطن عزیزکے معماربن رہے ہیں اورآج کے دن سے یہ عہدکریں کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وقت کی پابندی کریں گے تاکہ کل ہم بھی اس وطن عزیزکی تعمیروترقی میں حصہ لے سکیں گے اسی طرح والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کوروشن مستقبل کے لئے ان کو سکولوں میں حاضری کاپابندبنائیں اوراسی طرح سکول کے پرنسپل یااساتذہ کی جانب سے کوئی شکایت ہوتوبتائی جائے یہ سکول آپ لوگوں کاہے اورمیراآپ سے یہ وعدہ ہے کہ آپ لوگ صرف بچوں کو سکول میں حاضری کاپابندبنائیں سوفیصد نتیجہ ان شاء اللہ دوں گاآج کے اس دن کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے طلباء یہ عہدکریں کہ ہم وطن عزیزکی خوشحالی کے لئے اپنی تعلیم پرتوجہ دیں گے کیونکہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتی ہے آخرمیں ملکی سلامتی کیلئے اجتماعی دعاکی گئی