محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام تقریب
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ایبٹ آباد بورڈ میں جشن آزادی کے سلسلے میں محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی تھے جبکہ ان کے علاوہ تقریب میں ایم پی اے رجب علی عباسی، سیکرٹری تعلیم مسعود احمد، ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف، ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین شفیق اعوان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک تنویر اعوان، افتخار الغنی کے علاوہ دیگر صوبے کے دیگر اضلاع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، صوبیکے دیگر بورڈز چیئرمینز، صوبے کے مختلف اضلاع کے طلباء و طالبات، محکمہ تعلیم کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی و دیگر اعلی افسران نے پرچم کشائی کی تقریب کے علاوہ مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایبٹ آباد بورڈ کے سبزہ زار میں پودے لگائے صوبائی وزیر تعلیم نے تقریب سے خطاب کیا اور تقریب میں شریک طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے تقریب جشن آزادی کی مناسبت ملی نغموں، تقاریر کے ساتھ ساتھ علاقائی و ثقافتی ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ قیام پاکستان لاکھوں افراد کی قربانیوں کے صلے میں یہ مملکت خداداد پاکستان ہمیں ملی ہے ہم نے آزادی کی قدر اس طرح نہیں کی جس طرح کرنی چاہیے تھی جس کی وجہ سے ہم آج اس مقام پر نہیں پہنچ سکے جہاں پر پہنچانا چاہیے تھا انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان میں ہماری سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں لاکھوں قربانیوں دی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ہم سب مل کر اس ملک کو مضبوط کرنا ہے