ڈی سی کوہستان لوئر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول چکئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کے افسران، محکموں کے سربراہان، معززین، اساتذہ، طلباء اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل سنے، کچھ مسائل موقع پر ہی حل کیے اور متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے اور قانون کے مطابق جلد از جلد حل کئیے جائیں۔