اے این پی کے زیر اہتمام شہدا بابڑہ کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب
مانسہرہ(کرائم رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہدا بابڑہ کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد، شہدا بابڑہ کو خراج عقیدت پیش کیاگیا چیئرمین الیکشن کمیشن مشعال خان کی صدارت میں ہونے والے پروگرام سے احمد یار خان،حلیم اللہ خان اور عادل پکھلوی و دیگر نے خطاب کیا،تفصیل کے مطابق 12 اگست کو یوم شہدا بابڑہ کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پکھل شنواری ہوٹل ڈھوڈیال پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں شہدا بابڑہ کیلئے قرآن خوانی کی گئی، مشعال خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والی تقریب میں احمد یار خان، جاوید اقبال،صابر حسین ارغوشال،رضوان اللہ زبیر،شوکت حیات خان،ریاض احمد ستی استاد،حلیم اللہ خان،پروہز خان یوسفزئی،غلام نبی خان،عادل حسین پکھلوی، اسرار احمد،بشیر مہمند کے علاوہ نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خدائی خدمت گاروں نے تحریک آزادی میں بیش بہا قربانیاں دینے کے علاوہ آزادی کے بعد آئین کی بالادستی اور پختون قوم کے حقوق کے لئے مزاحمت اورقربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے،سانحہ بابڑہ ملکی تاریخ میں غیر جمہوری قوتوں کے ظلم وجبر کی ان مٹ داستان ہے جب 12 اگست 1948 میں نہتے شہریوں پر گولیاں برساکر سینکڑوں خواتین اور خدائی خدمت گاروں کو بابڑہ کے مقام پر شہید کیاگیا۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں شہدا بابڑہ کو خراج عقیدت پیش کیا