عمران خان کی کال پر ریلیاں اور جلسہ، تیاریاں مکمل کر لی گئیں

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) قائد عمران خان کی کال پر آج بھرپور انداز میں عمران خان کی آزادی کے لیے ضلع بھر میں ریلیاں نکالیں گے اور مانسہرہ تاجدار ختم نبوت چوک میں جلسہ کریں گے. جلسہ کی تیاریاں مکمل کر دہ گئی ہیں، جبکہ اس سلسلہ میں تمام تحصیلوں سے قافلوں کا رخ مرکزی ختم نبوت چوک کی طرف ہوگا،پی ٹی آئی کے تمام ورگز بھرپور شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حجرہ سید مصدق شاہ پاکستان تحریک انصاف ورکرز مشاورتی جرگہ منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنان سمیت قائدین نے بھرپور شرکت کی،جبکہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی سلیم عمران سواتی، ایم این اے شہزادہ محمد گشتاسپ خان حلقہ این اے 15، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار خان، سید مصدق شاہ، سید شبیر حسین شاہ، جاوید اقبال خان، ماجد شاہ، مانی خان، سید ندیم زمان شاہ، سید سفیر شاہ، چیئرمین ریڑھ خرم شہزاد خان، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے گزشتہ ایک برس سے جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے،وہ ہماری جنگ لڑ رہا ہے وہ ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ اس کی ہر کال پہ لبیک کہیں ہم عمران خان کی کال پر آج کے دن بھی پاکستان کے جھنڈوں کے ساتھ پارٹی جھنڈوں کے ساتھ نکلیں گے اس موقع پر کارکنوں نے بھی خطاب کیا اور میٹنگ میں بھرپور شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.