جندر باڑی گریوٹی فلو سکیم کی منظوری مشرف دور میں ہوئی تھی

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ترجمان ہزارہ قومی محاذ بابو بشیر نے جندر باڑی گریوٹی فلو سکیم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ سابق ناظم کیہا ل اربن خورشید محمد مرحوم کی کاوشوں سے مشرف دور میں گریوٹی فلو سکیم کی منظور ی ہوئی تھی۔سابقہ ناظم کیہال اربن نے جاپان کی ٹیم کو یوسی پھلکوٹ جندرباری کا دورہ کروایا۔دورے کے دوران مائرین انجنیئرزنے یونین کونسل جندڑباری کا پانی ایبٹ آباد کیہال اربن کے لیے منظور کر دیا۔جس کے بعد یہ سکیم سیاست کی نظر ہوگئی۔جس کو سیاست کی نظر کرتے ہوئے کچھ شر پسند عناصر نے جندڑباری سے شفٹ کرکے بگنوترشفٹ کردیا۔جس کی وجہ سے عوام کو نقصان ہوا کہ ایک تو وہاں پر پانی کی مقدار بھی کم تھی۔چھوٹے چھوٹے چشموں سے پانی جمع کر کے لایا جانے گا۔اس کا نقصان عوام کو یہ ہے کہ جب بھی بارش ہوتی ہے تو سلائیڈنگ ہو کر یہ بند ہو جاتے ہیں۔ اور پانی سپلائی نہیں ہوتا۔جب کہ یہ پانی صرف کیہال اربن کے لیے منظور ہوا تھا لیکن اس کے بعد پورے شہر کو دیا گیا اس کے باوجود بھی کیہال اربن کی عوام نے بھائی چارے کا رول ادا کرتے ہوئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی۔جب کہ اب معلوم ہوا ہے کہ محکمہ کی طرف سے جانچ پڑتال کی گئی ہے کہ جس کے بعد ان سیا سی ٹھیکیداروں نے ملی بھگت کر کے دوبارہ گریوٹی فلوکو گریوٹی فلو IIکا نام دے کر جندڑ باری سے منظور کر لیا اورساتھ ہی اپنی اے اور بی ٹیم کو میدان میں کر لیا کہ وہ اس کی مخالفت کریں تا کہ ایبٹ آباد شہر اور لوئر گلیات کے لوگ ایک دوسرے کی مخالفت کریں۔ پانی اللہ کی نعمت ہے۔ یہ ہمارے آبااجداد کی زمین سے آرہا ہے میرے خاندان کے کسی فرد کی پانی نہ دینے پر کوئی رکاوٹ نہ ہے۔ ایبٹ آباد شہر ہمارا اپنا ہے ہم اسی شہر کے باسی ہیں جو لوگ گریوٹی فلو سکیم کو ایک بار پھر ناکام بنانا چاہتے ہیں وہ ذرا ہوش کے ناخن لیں۔ایبٹ آباد شہر ایک خوبصور ت شہر ہے اور ہزارہ کا دل ہے۔ اگر ان لوگوں نے گریوٹی فلو سکیم کو ناکام بنایا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ ہم ہمیشہ ہزارہ وال قوم کے لیے قربانیاں دیتے آئے ہیں۔اور آئندہ بھی دیں گے۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے۔ابھی گریوٹی فلو سکیم شروع ہوئی نہیں ہے تو کچھ سیا سی عناصر نے لوئر گلیات کی عوام کو غلط گائیڈ کر کے مختلف حربہ کر رہے ہیں۔یہ سیاسی اپنی حد میں ہی رہیں تو اچھا رہے گا۔ گریوٹی فلوجس کا دورہ جاپان کے مائرین نے پینے کے صاف پانی کے لیے معائنہ کیا وہ ہمارے آباؤ اجداد کی زمین جندڑ باری ہل پارک ہے جس کے ہم سب بھائی فرد واحد مالک ہیں۔ہمیں کسی قسم کا کوئی اعتراض نہ ہے۔ ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ یو سی پھلکوٹ جندڑ باری کے لوگوں کو گریوٹی فلوکے مراعات دیئے جائیں۔اور دومیل سے لے کر جندڑ باری تک جنڈر باری کے لوگوں کی سہولت کے لیے روڈ دیا جائے۔ اور روڈ کے ساتھ سیفٹی دیوار لگائی جائے۔ ہمارے خاندان نے ہمیشہ کیہال اربن میں عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی ہم خدمت کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.