اسلحہ کی نوک پر تاجر سے رقم چھیننے والے گروہ کے 2ملزمان گرفتار
ہریپور (بیورو رپورٹ)ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کاجرائم پیشہ عناصر اور منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری۔ اسلحہ کی نوک پر تاجر سے رقم چھیننے والے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار،1رقم مبلغ لاکھ 79 ہزار روپے برآمد۔ 03منشیات فروش گرفتار،5 کلو 757 گرام چرس،2 کلو 190 گرام ہیروئن برآمد۔03 مقدمات درج رجسٹرڈ۔ ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے اسلحہ کی نوک پر تاجر سے رقم چھیننے والے گروہ کے 2 ملزمان وسیم اختر ولد خان افسر سکنہ توتنی ایبٹ آباد اور اسد ولد فرید سکنہ سوہن گلی ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے رقم مبلغ 1 لاکھ 79 ہزار روپے برآمد کرلیے۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔ مذید منشیات فروشی میں ملوث محمد سعید ولد محمد صدیق سکنہ محلہ راجہ آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 585 گرام چرس اور ساجد عرف سائیں ولد عبدالحمید سکنہ بریلہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 4 کلو 172 گرام چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر شفیق الرحمان نے ہمرای نفری پولیس کے دوران کاروائی منشیات فروش یاسر زمان ولد اورنگزیب سکنہ محلہ کھجوراں درویش کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 190 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔