سرائے نعمت خان وملحقہ آبادیوں میں محکمہ ایری گیشن کے متعدد آبپاشی ٹیوب ویلز بند

0

سرائے نعمت خان (ڈاکٹر ساجد محمود سے) سرائے نعمت خان اور ملحقہ آبادیوں میں محکمہ ایریگیشن کی متعدد آبپاشی ٹیوب ویلز بند، سر سبز و شاداب زمینیں بنجر، سرکاری کے کروڑوں ڈوب جانے کا اندیشہ،محکمہ مذکورہ کی مجرمانہ خاموشی، زرائع کے مطابق محکمہ ایریگیشن کے متعدد آبپاشی ٹیوب ویلز ضلع ہری پور کے مختلف موضعات میں ایک عرصہ سے بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں ہزاروں کنال زرعی اراضی بنجر میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے اور درجنوں کاشتکار بے روزگار ہو چکے ہیں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے بند ہونے والے آبپاشی ٹیوب ویلز محکمہ مذکورہ کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے ایک عرصہ سے شٹر بنے ہوئے ہیں جو کہ کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ حکومت کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے مختلف سماجی و عوامی حلقوں نے ارباب اختیار افسران سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے بند ٹیوب ویلز کو فی الفور چالو کر کے بے روزگار کاشتکاروں کو روزگار فراہم کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.