ہریپور، موضع پیلیالہ میں خاتون کی نعش برآمد،شوہر،سسر و دیوار گرفتار

0

تربیلاغازی(نامہ نگار شمال) تحصیل غازی کے موضع پپلیالہ میں گزشتہ روز کنواں سے برآمد ہونے والی خاتون کی نعش کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق موت سر میں چوٹ لگنے سے ہوئی،شوہر،سسر اور دیور گرفتار،یونین کونسل خیرباڑہ کے دیہات پیپلیالہ کے محلہ مٹہ میں مسماۃ(ا)زوجہ عمیر کی نعش کنواں سے برآمد ہوئی خاوند اور سسر کا کہنا تھا کہ لڑکی نے کنواں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے،جبکہ لڑکی کے والد اور بھائی کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی جس کہ مطابق ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کو قتل کیاگیا ہے جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کہ بعد واضح ہوگیا ہے کہ لڑکی کی موت سر میں چوٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے تھانہ غازی پولیس کی جانب سے لڑکی کے شوہر عمیر اور اس کے والد جاوید اور بھائی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.