حویلیاں، بٹولنی میں معصوم بچہ بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
حویلیاں (نمائندہ شمال)گاوں بٹولنی میں معصوم بچہ بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق اہلیان علاقہ سراپا احتجاج کئی مرتبہ محکمہ کے ملازمین کو اس کھمبے کے کرنٹ کے حوالے سے اہلیان علاقہ نے بتایا مگر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جس کا آج بچے کی موت کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاوں بٹولنی کے کالا خان نامی شخص کا 12سالہ بیٹا موسی جو کھمبے کے پاس کھیل ریا تھا کہ اچانک بجلی کیکھمبے کو ہاتھ لگنے سے کرنٹ سے موسی موقع پر جاں بحق ہو گیا بجلی کے کھمبے میں بارش ہونے کی وجہ سے کرنٹ موجود تھا عمائدین علاقہ کے مطابق ایک مرتبہ واپڈا کے ایس۔ڈی۔او بھی گاؤں آئے تھے آنکھ نوٹس میں بھی لایا گیا