حوریہ کالج آف فارمیسی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس کی افتتاحی تقریب

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)تعلیم انسان کو انسانیت سیکھاتی ھے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 14 سلیم عمران سواتی، ایم این اے شہزادہ گستاسپ خان و دیگر نے حوریہ کالج آف فارمیسی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس مانسہرہ کی شاندار افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا، اس موقع پر دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی کے سابق امیدوار این اے 14 سلیم عمران خان سواتی، ایم این اے این اے 15 شہزادہ گستاسب خان، اور صوابی سے رہنما پاکستان تحریک انصاف اسرئیل شاہ باچہ نے افتتاح کیا اس موقع پر کافی بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی، جبکہ سلیم عمران سواتی شہزادہ گستاسپ خان و دیگر نے مانسہرہ کا سب سے بڑا میڈیکل کالج بنانے پرM.D نعمان کو مبارکباد پیش کی اہلیان علاقہ اور والدین نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.