کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود کالج روڈ ایبٹ آباد پر گندگی کے انبار

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)کینٹونمنٹ بورڈ کی حدود کالج روڈ ایبٹ آباد پر گندگی اور مٹی کے انبار ہیں۔صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کالج روڈ کے اطراف میں جگہ جگہ مٹی کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ اور وائس چیئرمین سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیا ہے۔اس ضمن میں کالج روڈ کے مکینوں اور راہ گیروں نے میڈیا کو بتایاہے کہ کالج روڈ پرصفائی پر کم توجہ دی جاتی ہے۔کریم پورہ سے واپڈا آفس تک سڑک کے اطراف میں گندگی اوربارش سے مٹی جمع رہتی ہے جو راہ چلتے افراد کے لئے ذہنی کوفت کابھی باعث ہے۔کالج روڈ پر کچرا کے لئے رکھے گئے دوکنٹینر بھی ہروقت گندگی سے اٹے رہتے ہیں جن کے اطراف میں بھی کچرے اور گندگی کے ڈھیر پر مکھیاں اورمچھربھنبھناتے رہتے ہیں جو بیماریاں پھیلنے کا بھی سبب بن رہے ہیں۔پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد کی مین شاہراہ پر ہر وقت گندگی کے انبار تعلیم کے حصول کے جانے والے طلبہ پر بھی منفی اثرات مرتب کرکے مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت پیدا کرتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ عمر صدیق چوہدری،وائس چیئرمین کینٹ بورڈ فواد علی سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پرزور مطالبہ کیاگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.