ڈی پی او کی ہدایات پر منشیات سے پاک ہریپورمہم جاری

0

ہریپور(بیورو رپورٹ)ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔ مجموعی طور پر12 ملزمان سے 8 کلو 583 گرام چرس، 1 کلو 400 گرام ہیروئن اور 265 لیٹر شراب برآمد،12 مقدمات درج رجسٹرڈ۔ تھانہ سٹی پولیس نے دوران کاروائی منشیات فروش واجد علی ولد شاہ زمان سکنہ سکندر پور سے 1 کلو 400 گرام ہیروئن، عمران رفیق ولد محمد رفیق سکنہ سکندر پور سے 60لیٹر شراب اور رفاقت محمود ولد محمد صابر سکنہ آلولی سے 25 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے دوران کاروائی منشیات فروش شکیل احمد ولد محمد اسلم سکنہ حسن آباد سے 30 لیٹر شراب اور عمران خان ولد ملتان خان سکنہ حویلیاں سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ سرائے صالح پولیس نے کاروائی کے دوران منشیات فروش امیرحمزہ ولد محمد نذیر سکنہ سرائے صالح سے 4 کلو 711 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ کھلابٹ پولیس نے دوران کاروائی محمد جاوید ولد شیر بہادر سکنہ بابو چوک سے 2 کلو 57 گرام چرس اور عتیق احمد ولد محمد سرور سکنہ محلہ دربند کھلابٹ سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ پنیاں پولیس نے دروان کاروائی محمد صدیق ولد احمد دین سکنہ بکہ سے 30 لیٹر شراب اور زاکر شاہ ولد دلاور ششاہ سکنہ گدوالیاں سے 1 کلو 815 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ حطار پولیس نے دوران کاروائی ظہور احمد ولد منظور خان سکنہ کوٹ سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ خانپور پولیس نے دوران کاروائی گلستان ولد شاہجان سکنہ حطار سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.