سنٹرل جیل ہریپورکی مصنوعات فروخت کیلئے ڈسپلے سنٹرکاافتتاح
ہری پور(بیورو رپورٹ)سنٹرل جیل ہری پور کی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے ڈسپلے سنٹر کا افتتاح ہو گیا،سنٹرل جیل ہری پور کے سپرنٹنڈنٹ عمیر خان نے جیل میں تیار ہونے والی اشیا کے ڈسپلے سنٹر کا افتتاح کر دیا،تقریب میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اختر حسین شاہ،طاہر جمال،مقدس خان جدون،اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ سہراب خان،فیکٹری انچارج وقاص علی سمیت جیل سٹاف اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والیے افراد نے شرکت کی،اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ عمیر خان نے کہا کہ ڈسپلے سنٹر بنانے کا مقصد پریزن انڈسٹری میں بنائی جانے والی مصنوعات کی خریداری کے لیے عوام کو رسائی دینا ہے،یہاں ووڈ ورک سنٹر کا فرنیچر،قیدیوں کی ہینڈی کرافٹ سمیت دیگر اشیا عوام کی خرایداری کے لیے رکھی گئی ہیں،ان مصنوعات کی فروخت پر 30 فیصد شئیر ان قیدیوں کو ملے گا جھنوں نے ان اشیا کو تیار کیا ہے،ڈسپلے سنٹر کے آغاز سے قبل ہی ہمیں ایک سکول کی جانب سے 35 لاکھ کے فرنیچر کا آرڈر بھی موصول ہو چکا ہے،سپرنٹنڈنٹ عمیر خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسپلے سنٹر پر جیل کی مصنوعات کی فروخت سے جہاں سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ریونیو ملے گا وہیں قیدیوں کو بھی جیل کے اندر رہ کر مالی فوائد حاصل ہونگے جس سے وہ اپنا گزر بسر کرنے کے علاوہ اپنے خاندان کی کفالت بھی کر سکیں گے۔