ریونیو کورٹ مقدمات کے حوالے سے فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوانہ ڈار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریونیو ری ویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس، تحصیداران، نائب تحصیلداران کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور سروسز کے حوالے سے ہرممکن سہولت اور آسانی پیدا کی جائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ سروسز مقررہ وقت کے اندر میسر کی جائیں۔ انہوں نے زیر التوا ریونیو کورٹ کیسز کے حوالے سے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ کورٹ کیسوں کا فیصلہ اور ریلیف کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوانہ ڈارنے تمام مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ کورٹ کیسز کے جلد حل کو یقنی بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کورٹ فائن ریکوری، فارسٹ فائن کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر فرخ مسعود نے کمپیوٹرائز یشن آف لینڈ ریکارڈ پر بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہدایات جاری کیں کہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کی تکمیل میں حائل مسائل کو جلد حل کر کے مکمل کیا جائے۔ایبٹ آباد نے ہدایات دیں کہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کی تکمیل میں حائل مسائل کو جلد حل کر کے مکمل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلوری سنٹر فرخ مسعود،تحصیلدار،نائب تحصیلدار، سب رجسٹرار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔