ایبٹ آباد،محکمہ خوراک کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،مقدمات درج

0

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ خوراک ضلع ایبٹ آبادکاگراں فروشوں اورکم وزن روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں پرکریک ڈاؤن،سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی خصوصی ہدایات پراورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد طارق خان کی نگرانی میں فوڈ انسپکٹر ثاقب میر نے کم وذن روٹی کی شکایات پر اوردیگر ذرائع سے موصول شکایات کے تدارک کے لیے ضلع ایبٹ آباد میں نان بائیوں اوردیگر اشیاء خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔معائینے کے دوران نرخنامہ سے تجاوز کرنے،کم وذن روٹی بیچنے،مرغی کاگوشت فروخت کرنے اورنرخ نامے کی عدم موجودگی پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ دکانداروں کے خلاف مراسلہ جات FIR کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیئے گئے تاکہ مذید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔محکمہ خوراک ضلع ایبٹ آباد موجودہ چیک اینڈ بیلنس کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.