ایبٹ آباد،عدنان قتل کیس، وسیم خان جدون و راجہ عامر کیانی کا مقتول کے لواحقین سے راضی نامہ

0

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایبٹ آباد عدنان قتل کیس سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وسیم خان جدون اور راجہ عامر کیانی کی مقتول کے لواحقین سے راضی نامہ طے پاگیا راضی نامہ کل عدالت میں پیش کردیاجائے گا دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرکے پس میں صلح کرلی عوام میں خوشی کی لہڑدوڑ گ تفصیلات کے مطابق رمضان میں مقتول عدنان اوروسیم خان جدون کاپس میں معمولی جھگڑا ہوا جس میں عدنان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیاتھا جس کے قتل کی دعویداری وسیم خان اورعامرکیانی پرہوئی تھی عامرکیانی کوعدالت نے ضمانت دے دی تھی جب کہ وسیم خان مفرور تھے گزشتہ روز دونوں خاندانوں میں صلح کرنیکی کوشش کی گئی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات نے اپنابھرپور کرداراداکیا آخرکار دشمنی دوستی میں بدل گئی مقتول عدنان کے ورثاء نے وسیم خان جدون سے راضی نامہ کرنے کیلیے ایکاکرلیااورپس میں راضی نامہ کرنے کیلیے اتفاق کرلیااور آپس میں بغل گیر ہوگئے راضی نامہ کل عدالت میں پیش کیاجائے گااس موقع پر دونوں خاندانوں نے راضی نامہ کروانے والوں کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.