مانسہرہ، تاجران انتخابات کے حوالے سے تاجران گروپوں و مشران کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر) تاجر حق پرست گروپ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو تاجران الیکشن کے حوالے سیمشترکہ مشران جرگہ کے اعلامیہ پر خراج تحسین ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ مشران جرگہ کے ذریعے تاجران کے حقوق کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کر کے دل جیت لیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاجر حق پرست گروپ کے راہنما محمد شعیب خان،قاسم شاد سواتی،شاہد مقبول،محمد وحید،فراست علی بھٹی،جنید عالم اعوان و دیگر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جملہ تاجران گروپس کا مشترکہ گرینڈ مشاورتی اجلاس بلا کر الیکشن سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ہرمکتبہ فکر کے نمائندگان پر مشتمل مشران جرگہ کمیٹی بلانے کا اعلامیہ جاری کر دیا جس پر تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اب انہیں امید مل گئی ہے کہ ان کے جملہ مسائل کا حل ہوگا تاجر حق پرست گروپ کے ذمہ داران نے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر عدنان بیٹنی اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈہ پور کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ہر تعاون کا یقین دلایا ہے۔