مون سون بارشوں سے تباہ کاریاں،9دن بعد بھی شاہراہ کاغان بحال نہ ہوسکی
بالاکوٹ(سپیشل رپورٹر)مون سون کی بارشوں کی تباہ کاریاں نو روز بعد بھی شاہراہ کاغان کو ٹریفک کے لیے نہ کھولاجاسکا،گاڑیوں کے لیے راستہ بحال نہ ہونے سے شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا انتظامی غفلت کے باعث نو روز سے وادی کاغان کا مانسہری سے رابطہ زمینی منقطع انٹرنیٹ اوربجلی کی سروس بھی معطل بالائی علاقوں میں اشیائے خوردنوش سمیت ایندھن اور ادویات کی قلت پیدا چیک اینڈ بیلنس کا فقدان اشیا کی قلت پیدا ہوتے ہی قیمتیں ڈبل راستہ نہ ہونے سے لوگ میلوں پیدل سفرکرکے مریضوں کو کاندھوں پر اٹھاکرمانسہرہ لانے پر مجبور پوری وادی میں ہر طرف مشکلات ہی مشکلات انتظامیہ بند دفاتر میں سب اچھاکی رپورٹ دینے لگی مشکلات سے لوگ عاجز آگئے انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے کاغان اور بٹہ کنڈی میں مٹر کی تیارفصل کھیتوں میں خراب کسانوں کااحتجاج فوری طور پر شاہراہ کاغان پر پل لگا کر بحال کرنے کامطالبہ دوسری جانب شمال سے این ایچ اے احکام کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھامہانڈری میں پل کی تنصیب کاکام شروع کردیاگیا ہے پل کی تنصیب کا کام ایف ڈبلیو او کے حوالے کیا گیاہے پاک آرمی کے انجنیئرز نے کمال مہارت سے تنصیب شروع کر رکھی ہے موسم ساز گار رہا توچار پانچ روز کے اندر امید ھے پل ٹریفک کے لیے بحال ہو جائیگا مقامی لوگوں کے لئیے صرف عارضی پیدل راستہ بحال ھے