ایبٹ آباد،موبائل لائسنس برانچ کا عوامی سہولت کیلئے شیروان کا دورہ

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) موبائل لائیسنس برانچ کا عوام الناس کی سہولت کی خاطر شیروان کا دورہ۔ تحصیل تناول کے دور دراز علاقوں کی عوام کو انکی دہلیز پر لائسنس مہیا کرنا ہے۔ اس موقع پر 50 لوگوں کو نئے لائیسنس کی لررنگ سلپ اور 04 لوگوں کے لائسنس تجدید کیے گئے۔ لوگوں کو انکی دہلیز پر سہولیات مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی جانب سے ہمیں عوام کی سہولت کی خاطر جو جو سہولیات دی گئی ہیں ان کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا۔ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طارق محمود خان نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ آئندہ ہر ہفتہ میں کم ازکم ایک دفعہ ایبٹ آباد لائسنس برانچ کا عملہ دور دراز علاقوں جہاں سے ایبٹ آبادآنا مشکل ہے کا دورہ کرے گی۔اس موقع پر لائسنس کے حصول کے لے آنے والی تحصیل تناول کی عوام کی جانب سے علاقہ تناول میں موبائل لائسنس برانچ بھیجنے پر ایس ایس پی ٹریفک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.