ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ، میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان آج ہوگا

0

ایبٹ آباد،پھلڑہ(نمائندہ شمال)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکندری ایجوکیشن ایبٹ آباد آج میٹرک کے سالانہ امتحان کا نتیجہ دے گا کنٹرولرامتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی پریس ریلیز کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان رول 2024 ء کی پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات کااعلان آج بروز جمعرات دوپہردوبجے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں منعقدہ تقریب میں کریں گے جبکہ مکمل نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پرآج ہی شام چھ بجے ای۔ڈی ایم سی کے ساتھ اپلوڈ کردیاجائے گا اسی طرح ریگولرطلبہ وطالبات کی ڈی ایم سی 10اگست بروزہفتہ دوبجے متعلقہ ادارے کی اتھارٹی لیٹر کی فراہمی پرایبٹ آبادبورڈ آفس کے آڈیٹوریم ہال سے حاصل کی جاسکیں گی جبکہ تمام پرائیویٹ طلبہ وطالبات اپنی ڈی ایم سی متعلقہ امتحانی سنٹر سے حاصل کرسکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.