مہانڈری عارضی پل پر کام کے دوران مشین آپریٹر نالے میں گرگیا
ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)مہانڈری عارضی پل پرکام کے دوران نالے میں گرنے والے مشین آپریٹر کی جان موقع پر موجود کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چوکنا عملے نے بچا لی۔گزشتہ ہفتے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مہانڈری پل کے متبادل راستہ کے طور پر بنائے گئے عارضی پل پر پانی کے بہاؤ کی وجہ سے لگائے گئے پائپوں کو نقصان پہنچااورمقامی کمپنی کا مشین آپریٹر پل عبور کرنے کے دوران گہرے گڑھے اور ٹوٹے ہوئے پائپ کی وجہ سے نالے میں گرگیا۔موقع پر موجود کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چوکنا عملے نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مشین آپریٹر کی جان بچائی۔کے ڈی اے کے سٹاف ممبران وقاص الحسن اور شیراز قریشی نے فوری طور پر مشین آپریٹر کو نالے میں بہنے سے بچا لیا۔سٹاف کی بہادری کے اس کارنامے پر ڈائریکٹر جنرل شبیر خان نے ان کے اس جرأت مندانہ اقدام پر انھیں شاباش دی اورخصوصی انعام کااعلان کیا